سزائے موت ختم کرنا قاتلوں کو تحفظ دینے کے مترادف ہوگا: ساجد نقوی

اڈا بارہ میل (نامہ نگار) پاکستان میں بدترین طوائف الملوکی ہے، اصغر خان کیس کے فیصلے کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں، فرقہ پرست گروہوں کے بارے میں نرم رویہ رکھنے والوں کے ساتھ ”سیاسی تعلقات“ پر نظرثانی کر سکتے ہیں، سزائے موت کا قانون ختم کرنا، قاتلوں کو تحفظ دینے کے مترادف ہوگا، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے حالات سیاسی، سماجی، تعلیمی، امن وامان ہر لحاظ سے تشویشناک ہو چکے ہیں، آئی جے آئی کا قیام کسی ایک مخصوص سیاسی جماعت کے نہیں بلکہ ”پیپلز ڈیموکریٹکس الائنس “ کے خلاف تھا جس میں تحریک جعفریہ بھی شامل تھی۔ جماعت اسلامی متحدہ مجلس عمل کا حصہ تھی اور ہے۔ انہوں نے کہا قاتلوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ”سزائے موت“ کا قانون ختم کیا جا رہا ہے، اگر ایسا کیا گیا تو اس کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن