کوئٹہ (آئی این پی ) کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ہفتہ کو17ویں روزبھی جاری رہی ، او پی ڈی اور دیگر شعبے بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ڈاکٹر سعید خان کے اغوا کیخلاف سول ہسپتال سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی جانب سے او پی ڈیز اور دیگر شعبوں کا بائیکاٹ ہفتہ کو 17ویں روز میں داخل ہوگیا۔ ہڑتال کے باعث مریض رلنے لگے ،انہوںنے کہا کہ ان کی پریشانی کا نوٹس لینے والا کوئی نہیں۔ ڈاکٹروں نے سرکاری ہسپتالوں میں تو ہڑتال کی ہوئی ہے مگر اپنے پرائیوٹ کلینکوں میں بھاری بھرکم فیس وصول کررہے ہیں۔ جب کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریضوں کی پریشانی سے بخوبی واقف ہیں، ہڑتال انتہائی مجبوری میں کی ہے۔