ترک جہاز ”کارکے“ کو پاکستانی سمندری حدود سے باہر نکلنے سے روک دیاگیا

کراچی (وقائع نگار)کارکے کو پاکستانی سمندری حدود سے باہر نکلنے سے روک دیا گیا جبکہ نیب نے ترک کمپنی سے 1 ارب 60کروڑ روپے کی رقم ملنے کا تاحال اعلان نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور پورٹ قاسم کو کارکے جہاز کو روکنے کی ہدایات دے دیں۔ کارکے کی روانگی سے قبل نیب سپریم کورٹ سے اجازت لیگی۔ اِس سے قبل نیب نے ترک کمپنی کےساتھ ڈیل طے ہونے کے بعد کارکے کے4جہازوں کو فوری طور پر پاکستانی سمندری حدود سے نکلنے کی اجازت دےدی تھی۔کارکے رینٹل پاور پلانٹ تقریبا 3 سال قبل پاکستان آئے تھی جس نے دعویٰ تو 230 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا کیا تھا لیکن کبھی 30 میگاواٹ سے زائد بجلی نہیں پیدا کی۔کارکے رینٹل پاور پلانٹ 41 روپے فی یونٹ کے حساب سے سب سے مہنگا بجلی گھر تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...