سب سے بڑا دہشت گرد ونگ حکومت میں شامل ہے:اویس نورانی

کراچی ( نیوزرپورٹر) جمعیت علماءپاکستان کے سینئر نائب صدر ،مرکزی جماعت اہلسنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے بھتہ خوری قتل و غارتگری سے مجبور عوام کی امیدیں سپریم کورٹ پر تھیں۔کراچی کی روشنیوں کو دوبارہ بحال کردیا جائے گا۔ بچہ بچہ جانتا ہے کہ کراچی میں نصف سے زائد نوگو ایریاز اور سب سے بڑا دہشت گرد ونگ خود حکومت میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کے طور پر کیا۔ عوام کو امید تھی کہ سپریم کورٹ سانحہ نشتر پارک 12مئی اور سانحہ طاہر پلازہ سمیت شہر میں قتل و غارتگری کرنے والے دہشت گردوں کو کٹہرے میں لائے گی۔ پیرول پر سب سے ذیادہ وہی دہشت گرد رہا ہوئے ہیں جن کی سیاسی و ابستگیاں مختلف دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ہیں۔ یہ یقین کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ زرداری حکومت سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر کوئی عمل نہیں کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...