اداکارہ ندا چودھری نے پنجابی فلم ”بشیرا گجر“ سائن کر لی


لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ ندا چودھری نے ہدایت کار مسعود بٹ کی فلم ”بشیرا گجر“ سائن کر لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ میں فلموں سے الگ رہی کیونکہ جن فلموں میں مجھے کام کی آفرز کی گئیں وہ غیرمعیاری تھیں جیسے ہی ایک معیاری فلم ”بشیرا گجر“ میں کام کی آفر ہوئی ہے، میں نے فوراً قبول کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کا سبجیکٹ اچھا ہے۔ امید ہے کہ لوگوں کو یہ فلم پسند آئے گی اور اچھا بزنس کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت فلم انڈسٹری کو اچھی اور معیاری فلموں کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن