”خواجہ سرا بہبود پروگرام“ کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام

لاہور ( لیڈی رپورٹر)اخوت اور فاﺅنٹین ہاﺅس کے زےر اہتمام ”خواجہ سراءبہبود“ پروگرام کے اےک سال مکمل ہونے پر فاﺅنٹےن ہاﺅس مےں تقرےب کا انعقاد کےا گےا۔تقرےب مےں خواجہ سراﺅں‘ نفسےاتی ماہرےن‘ سو شل ورکرز ‘مختلف ےونےورسٹےز سے تعلق رکھنے والے طالب علموں‘رضا کاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثےر تعداد نے شرکت کی۔ اخوت کے چیف ایگزیکٹیوڈاکٹر امجد ثاقب نے پہلی سالگرہ کا کےک کاٹا جبکہ اس موقع پر خواجہ سراﺅں کی بنائی ہوئی۔ فاﺅنٹےن ہاﺅس کے اےم اےس ڈاکٹر عمران مرتضیٰ ‘ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی‘ غےاث الدےن‘ڈاکٹر کامران شمس اور پروگرام کوآرڈےنےٹر روبی دانےال بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے اخوت کے چیف ایگزیکٹیوڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا ہے کہ گزشتہ اےک سال مےں اخوت اور فاﺅنٹین ہاﺅس نے 130خواجہ سراﺅں کی رجسٹرےشن کی اور ان کے معاشی ‘معا شرتی اور نفسےاتی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ مفت علاج کی سہولےت بھی مہےا کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...