لاہور (سٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام گستاخانہ فلم کے خلاف 8 نومبر کو راولپنڈی تا کراچی ہونے والے ”لبیک یارسول اللہ! لانگ مارچ“ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ جماعت اہلسنت کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں نے ملک گیر دورہ مکمل کر لیا ہے جبکہ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے اہم قومی راہنما¶ں کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے سید ریاض حسین شاہ نے بتایا ہے کہ یہ لانگ مارچ پانچ روز جاری رہے گا جس میں ہزاروں شرکاءتین ہزار کلو میٹر کا سفر طے کر کے کراچی پہنچیں گے۔ لانگ مارچ کا مقصد اقوام متحدہ اور امریکہ کو گستاخیوں کے خلاف قانون سازی پر مجبور کرنا ہے۔ لانگ مارچ کے دوران المصطفٰی ویلفیئر سوسائٹی کی دس ایمبولینسیں اور پندرہ ڈاکٹرز کارواں کے ہمراہ رہیں گے۔ دریں اثناءجماعت اہلسنت کے وفد نے جامعہ نعیمیہ، جامعہ نظامیہ رضوی، جامعہ رسولیہ شیرازیہ، جامعہ محمدیہ غوثیہ، جامعہ حنفیہ غوثیہ اور جامعہ برکات العلوم کا دورہ کیا۔