اس بار آسکر کےلئے مجموعی طور پر اکیس اینی میٹڈ فلمیں نامزد کی گئی ہیں۔ اس سے پہلے آسکر ایوارڈز کےلئے کبھی اتنی بڑی تعداد میں کارٹون فلمیں سامنے نہیں آئیں۔
"ریک اٹ رالف" ویڈیو گیم کے ولن کی کہانی ہے جو ہیرو بننے کے شوق میں مصیبت مول لے لیتا ہے۔
اینی میٹڈ کامیڈی "ہوٹل ٹرانسلوینیا" ڈریکولا کی بیٹی کی سالگرہ میں پیش آنے والے دلچسپ واقعات کے گرد گھومتی ہے۔
جبکہ بریو سکاٹ لینڈ کی ایک شہزادی کی کہانی ہےجو خاندان کی مرضی کےخلاف شادی سے انکار کردیتی ہے۔ حتمی مرحلے میں پانچ اینی میٹڈ فلمیں آسکرایوارڈ کےلئے منتخب کی جائیں گی۔
ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم ریک اِٹ رالف، بریو اور ہوٹل ٹرانسلوینیا کو آٓسکر ایوارڈ کےلئے نامزد کردیا گیا ہے۔
Nov 04, 2012 | 18:54