پیرس میں کھیلے گئے ایونٹ کے مینز ڈبلز کے فائنل میں اعصام الحق اور انکے ڈچ ساتھ جین جولین روجر بھارت کے مہیش بھوبتی اور روہن بھوپنا کے خلاف مدمقابل ہوئے۔ میچ کے پہلے ہی سیٹ میں سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم بھارتی جوڑی نے یہ سیٹ ٹائی بریکر پر سات چھ سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی بھارتی جوڑی نے اعصام اور جولین روجر کو ٹف ٹائم دیا اور یہ سیٹ بھی چھ تین سے بآسانی جیت لیا۔ گذشتہ سال یہ ٹورنامنٹ اعصام اور انکے بھارتی پارٹنر روہن بھوپنا نے جیتا تھا۔