فتح اللہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا کر سیریز تین صفر سے جیت لی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز بنائے۔ روز ٹیلر نے 107 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈیوکچ 46، لاتھم 43، ایلیٹ 3، مترو 85، جیمز اینڈرسن ایک رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ رونچی 131 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔ محمد اللہ نے 2، روبیل حسین، سویاگ غازی اور عبدالرزاق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش نے 308 رنز کا ہدف 49.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ شمس الرحمان نے 96، ضیاءالرحمان نے 22، مومن الحق 32، کپتان شفیق الرحیم 2، نعیم اسلام 63، محمد اللہ 16 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ ناصر حسین 44 اور سویاگ غازی 11 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔ میکلیگن نے 2، اینڈرسن میکوئم اور ڈیوکچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش کے شمس الرحمن کو مین آف دی میچ اور کپتان شفیق الرحیم کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست ‘ بنگلہ دیش کا ون ڈے سیریز میں کلین سویپ
Nov 04, 2013