لاہور ( این این آئی) سینئر اداکار مسعود اختر نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں مثبت روایات کو آگے لیکر چلنے کا سلسلہ دم توڑ رہا ہے ، اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنی ثقافت اور روایات کے امین بنیں ورنہ ہمیں آنے والے سالوں میں بہت پچھتاوا ہوگا۔ مسعود اختر نے کہا کہ ہمسایہ ملک کے پیچھے چلنے والے بتائیں ہماری ثقافت میں کیا کمی ہے جو ہم اسے پس پشت ڈال رہے ہیں۔ آج اگر ہم اپنی آزادی کا دن مناتے ہیں تو بد قسمتی سے ہماری نوجوان نسل جو میوزک چلا کر آزادی کا دن منا رہی ہوتی ہے اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔