الیکشن کمشن کی پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کے لئے نشانات بڑھا کر 100 کرنے ہدایت

Nov 04, 2013

لاہور (نوائے وقت نیوز+ثناء نیوز) الیکشن کمشن نے بلدیاتی الیکشن کیلئے پنجاب کو انتخابی نشانات 60 سے بڑھا کر 100 کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے قواعد میں 60 انتخابی نشانات شامل کئے ہیں۔ جنہیں بڑھا کر 100 کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ غیر جماعتی انتخابات کی وجہ سے کم از کم انتخابی نشانات 100 رکھے جائیں۔ ثناء نیوزکیمطابق بلوچستان میں بلدیاتی انتخابی عمل 6نومبر بدھ سے شروع ہوجائے گا ۔کاغذات نامزدگی کا اجراء ہوگا جو 7سے 9نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ بلدیاتی انتخابی عمل کے لیے انتخابی افسران کے دفاتر تعطیل کے دن بعد بھی کھلے رہیں گے۔ الیکشن کمشن آف پاکستان نے بلوچستان میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سمیت صوبے کے 32 اضلاع میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کے لئے اپیلیٹ اتھارٹیز سے متعلق حکام کی تعیناتی کر دی ہے۔

مزیدخبریں