حکومت کا نجم سیٹھی کی معطلی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت آج ہوگی

لاہور (سپورٹس رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی معطلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں نئے ہفتے میں عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان ہے۔ دریں اثناء پاکستان کرکٹ بورڈ کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن پر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت آج ہوگی۔ دو رکنی بنچ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے تمام فریقین کے کیس کی سماعت کریگا جس میں سابق چیئرمین ذکاء اشرف کے کیس کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...