اسحاق ڈار کی صدر ممنون سے ملاقات، دورہ امریکہ کے حوالے سے بریفنگ دی

Nov 04, 2013

اسلام آباد+ لاہور (آن لائن+ آئی این پی) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے معاشی میدان میں کئے گئے فیصلوں کوبین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے اورغیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر سنجیدگی سے غور و فکر شروع کر دیا ہے۔ صدر ممنون حسین سے ملاقات کے دوران اسحاق ڈارنے صدر کواپنے دورہ امریکہ کے بارے میں بریف کیا اور انہیں بتایاکہ انکے آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے شرکت کے موقع پر نائب وزیر اعظم جاپان جاپان افغانستان کے وزیرخارجہ، ایران، قطر اور انگلینڈکے رہنماؤں سے مفید ملاقاتیں رہیں اوران سے دوطرفہ تجارتی امورکے بارے میں امور زیربحث آئے۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سربراہوں نے کہاہے کہ وہ پاکستانی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں، وزیر خزانہ نے بتایاکہ انکی عالمی رہنماؤں نے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر مفی دبات چیت ہوئی ہے اور دیامر بھاشاڈیم اور داسو ہیڈرو پاور پراجیکٹ کوشروع کرنے کے بارے میں مالی معاملات پرمفید بات چیت ہوئی۔ انہوںنے بتایاکہ بین الاقوامی کمیونٹی پاکستان کوتوانائی بحران کے خاتمے کیلئے امداد دینے پر رضامند ہے جو کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ قبل ازیں لندن سے واپسی کے بعد وزیر خزانہ ائرپورٹ سے سیدھے داتا دربار گئے جہاں پر شکرانے کے نوافل ادا کئے۔

مزیدخبریں