بھارتی وزیر خارجہ نے سرتاج عزیز سے ملاقات کیلئے ضروری تیاریاں شروع کر دیں

اسلام آباد+ نئی دہلی (اے این این) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے سرتاج عزیز سے ملاقات کی تیاری شروع کر دی، وزارت دفاع سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کے حالیہ واقعات کی تفصیل طلب کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے درمیان ملاقات کے لئے نئی دہلی میں تیاریاں جاری ہیں جس کے دوران ممکنہ طور پر لائن آف کنٹرول پر موجودہ کشیدہ صورتحال کو بہتر بنانے پر تباد لہ خیال کیا جائے گا۔ سلمان خورشید نے بھارتی وزارت دفاع سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کے حالیہ واقعات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور دو طرفہ تنازعات پر بریفنگ بھی لے رہے ہیں۔ سرتاج عزیز نئی دہلی میں ہونے والی ایشیا یورپ کانفرنس میں شرکت کے لئے 13 نومبر کو نئی دہلی جائیں گے جہاں ان کی بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے بھی ملاقات ہوگی۔ یہ ملاقات 14 نومبر کو متوقع ہے جس میں پاکستان بھارت تعلقات اور کنٹرول لائن پر کشیدگی کو کم کرنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید ا کبر الدین نے تصدیق کی ہے کہ کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ سلمان خورشید کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوں گی جن میں سرتاج عزیز بھی شامل ہوں گے۔ یہ میٹنگ اس لئے بھی اہم ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان خیالات کی بھرپور طریقے سے آگاہی لی جاسکتی ہے اور صورتحال کو پرامن رکھنے کے لئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت کی یہ خواہش ہے کہ لائن آف کنٹرول پر موجودہ صورتحال کو پرامن بنانے کے لئے پاکستان نیک نیتی سے کام کرے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...