کراچی ‘ لیاری کے دوگروپوں میں پھر لڑائی ‘4 زخمی ‘ آپریشن 59 گرفتار

Nov 04, 2013

کراچی (نوائے  وقت نیوز) لیاری میں 2 مسلح گروپوں  کے درمیان ایک بار پھر مسلح  تصادم شروع ہو گیا۔  دونوں  گروپوں  نے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی اور اس دوران  الفلاح  روڈ پر دستی بم  حملے بھی کئے گئے۔  گروپوں  میں  تصادم کی وجہ سے لیاری کے مکین گھروں میں محصور ہو کررہ گئے۔  موقع ملتے ہی 2 ہزار سے زائد خاندانوں نے کلری،  شاہ بیگ لین،  بغدادی علی ہوٹل، بابا چوپٹ،  جھٹ پٹ اور دیگر  علاقوں سے نقل مکانی  شروع کردی۔ عزیز بلوچ اور بابا  لاڈلہ  کے حامیوں کے درمیان فائرنگ میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ادھر ٹارگٹڈ  آپریشن  جاری رہا،  رینجرز  اور پولیس نے مختلف  علاقوں سے 56 جرائم پیشہ  عناصر کو گرفتار کر لیا۔

مزیدخبریں