گوجرانوالہ: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، 3 ساتھی فرار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سی آئی اے پولیس اور لوٹ مار کرنے والے ڈاکوئوں میں مبینہ مقابلہ 2 ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہو گئے۔ سی آئی اے پولیس کو اطلاع ملی کوہلووالہ کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کررہے ہیں۔ اطلاع پر سی آئی اے پولیس موقع پر پہنچی جہاں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو اسلام اور ظفر اقبال مارے گئے جبکہ ملزمان کے 3 ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ سی آئی اے پولیس کے مطابق مرنیوالے ڈاکو اسلام اور ظفر اقبال کیخلاف گوجرانوالہ کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی، راہزنی کے 22 سے زائد مقدمات درج تھے۔ پولیس نے موقع سے موٹر سائیکل اسلحہ اور طلائی زیورات قبضہ میں لیکر دونوں نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے فرار ہونیوالے ملزمان کی گر فتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...