فیروزوالہ: پولیس تشدد سے ڈرائیور کی ہلاکت، ورثاء کا جی ٹی روڈ پر دھرنا

فیروزوالا (نامہ نگار)  نواں کوٹ  پولیس تشدد سے  نوجوان رکشہ ڈرائیور  رضوان  شاہ کی ہلاکت  اور  اس کی  نعش  دریا میں پھینک دینے کے خلاف  مقتول کے  ورثاء  اور  شہریوں  نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سات گھنٹے  جی ٹی روڈ پر دھرنا  دیکر ٹریفک بلاک  کئے رکھی۔  جس سے  ٹریفک جام ہو کر رہ گئی  گاڑیوں   کی دور دور تک قطاریں لگ گئیں۔  بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل نواں  کوٹ  پولیس  نے رکشہ  ڈرائیور  رضوان شاہ  اور اس کے ساتھی کو چوری  کے شبہ  میں پکڑا۔  پولیس  اہلکاروں  نے ایک  ملزم کو نذرانہ  لے کر چھوڑ دیا جبکہ رضوان  پر مسلسل  تشددکرتے رہے جس سے اس کی حالت غیر ہونے پر طبی امداد فراہم نہ کی گئی جس سے وہ دم توڑ گیا۔  بعد میں پولیس نے رضوان  کی  لاش   دریائے راوی میں پھینک دی جس کے بارے میں مقتول  کے ورثاء  کو اطلاع ملی جنہوں نے رضوان  کی ہلاکت  پر  پولیس گردی کے خلاف رضا ٹائون  پر ٹریفک  معطل کرکے زبردست  احتجاج کیا پولیس افسروں نے مظاہرین کو اہلکاروں  کیخلاف کارروائی کی یقین  دہانی کرائی    جس پر ٹریفک  بحال کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...