ڈرون رکنے تک نیٹو سپلائی بند کریں 500 علما کے دستخطوں کیساتھ وزیراعظم کو خط

Nov 04, 2013

لاہور( این این آئی) چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے  500 جید علماء کے دستخطوں کے ساتھ وزیراعظم کو خصوصی خط ارسال کیا ہے جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈرون حملے بند ہونے تک نیٹو سپلائی بند کی جائے اور ائیرفورس کو ڈرونز گرانے کا حکم دیا جائے کیونکہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ حکومت ڈرون حملوں پر امریکہ سے کیا گیا خفیہ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرے۔ ڈرون حملوں کی وجہ سے پاکستان کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ نیٹو سپلائی بند کرنے پر پوری قوم متفق ہے۔ خط پر دستخط کرنے والے علماء و مشائخ میں حاجی حنیف طیّب، پیر فضیل عیاض قاسمی، علامہ محمد شریف رضوی، مولانا محمد اکبر رضوی، پیر محمد اطہرالقادری، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، علامہ نواز بشیر جلالی، مفتی محمد حسیب قادری، مفتی محمد کریم خان، علامہ حامد سرفراز، علامہ فیصل عزیزی، علامہ محمد اشرف گورمانی، مفتی محمد رمضان جامی، مفتی مسعود الرحمن، مولانا قاری مختار احمد صدیقی، مولانا محمد اکبر نقشبندی، علامہ فیض بخش رضوی، علامہ باغ علی رضوی، پیر سیّد شمس الدین بخاری، مفتی محمد یونس رضوی، علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی، مفتی فضل جمیل، علامہ سیّد خرم ریاض شاہ، مفتی محمد حسین صدیقی، علامہ مشتاق احمد نوری، علامہ ارشد جاوید مصطفائی، پیر ضیاء القاسمی مشہدی، پیر طارق ولی چشتی، پیر میاں غلام مصطفی، مولانا حافظ محمد یعقوب فریدی، علامہ فاروق سلطان قادری، صاحبزادہ محمد احمد قادری، علامہ قمر ظہور ترابی اور دیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں