پرویز خٹک نیٹو سپلائی روکنے کا حکم دیں، قرارداد کی حمایت کرینگے، اے پی سی بلائی جائے: فضل الرحمن

اسلام آباد(ثناء نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تحریک طالبان پاکستان کی قیادت پر امریکی ڈرون طیارے کے حملے  کے بعد کی صورتحال پر غور کے لئے کلجماعتی کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا انہوں نے کہا ہے کہ جے یو آئی (ف) خیبرپی کے اسمبلی میں نیٹو سپلائی روکنے کیلئے قرار داد پیش کرے گی۔ انہوں نے  اس بارے میں تحریک انصاف کی قرارداد کی مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے  اور کہاہے کہ وزیر اعلی خیبر پی کے نیٹوسپلائی روکنے کیلئے انتظامی حکم  جاری کریں تو تحریک انصاف کی قراردادکی حمایت کی جاسکتی ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان پاکستان کی قیادت پر امریکی ڈرون حملے نے امن و استحکام سے متعلق قومی حکمت عملی کو نقصان پہنچایا ہے انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے معاملوں پر تحریک انصاف کو تنہا پرواز نہیں کرنی چاہئے اس معاملے پر قومی اتحاد کی ضرورت ہے کیونکہ طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ قومی اتفاق رائے کے تحت ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...