مانسہرہ (اے پی اے + نوائے وقت نیوز) وزیراعلی خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نیٹو سپلائی بند کی جائیگی۔ مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہوں گے، نیٹو سپلائی بحال نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں لایا جانے والا بلدیاتی نظام عوام کے ساتھ دھوکا ہے خیبر پی کے کا بلدیاتی نظام عوام اور عوامی نمائندوں کو ایسی طاقت دے گا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملے گی۔ افسران وزراء کے بجائے بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت کام کریں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ خیبر پی کے میں 70 فیصد عوام پانی کی جگہ زہر پی رہے ہیں جس کا بہت جلد تدارک کریںگے۔
نیٹو سپلائی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد بند کرینگے: پرویز خٹک
Nov 04, 2013