2050ءتک طبی نگہداشت کے محتاج بوڑھوں کی تعداد 30کروڑ ہو جائے گی: الزائمر ڈیزیز انٹرنیشنل

2050ءتک طبی نگہداشت کے محتاج بوڑھوں کی تعداد 30کروڑ ہو جائے گی: الزائمر ڈیزیز انٹرنیشنل

اسلام آباد (اے پی پی) الزائمر ڈیزیز انٹرنیشنل کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق 2050ءتک دنیا بھر میں طبی نگہداشت کے محتاج بوڑھوںکی تعداد 30کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں طبی نگہداشت کے محتاج بوڑھے افراد کی تعداد 10 کروڑ سے زائد ہے جبکہ آئندہ 30 سے 40 سال تک یہ تعداد تین گنا بڑھ کر 30 کروڑ تک پہنچ جائے گی ۔جن کی اکثریت بھارت اور چین میں ہو گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں بوڑھے افراد کی طبی نگہداشت کیلئے ضروریات کی فراہمی میں اضافہ کی ضرورت ہے تاکہ انہیں بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔
طبی نگہداشت

ای پیپر دی نیشن