یمن : القاعدہ کا فوجی کیمپ پر حملہ، 13ہلاک، 15کو یرغمال بنا لیا

صنعا (ثناء نیوز) یمن کے سکیورٹی اور قبائلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے مغربی ضلع الحدیدہ میں القاعدہ نے ایک فوجی کیمپ پرحملہ کرکے کم سے کم 13 فوجیوں کوہلاک اور 15 کو یرغمال بنا لیا ہے۔ یمنی سکیورٹی ذرائع کے مطابق القاعدہ نے رات کی تاریکی میں بحر احمر کے کنارے واقع الحدیدہ شہر کے جبل قصبے میں قائم فوجی کیمپ پر دھاوا بول دیا ۔ جوابی کارروائی میں تین حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے تاہم تنظیم کیمپ پر قبضے میں کامیاب رہے اور اخری اطلاعات تک کیمپ پرالقاعدہ کا قبضہ چھڑایا نہیں جا سکا۔ ایک مقامی قبائلی رہنما نے بتایا کہ الحدیدہ میں فوجی کیمپ پر القاعدہ کے حملے کے بعد فوج کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے جبکہ دوسری جانب کیمپ کا قبضہ چھڑانے اور یرغمال فوجیوں کی رہائی کے لئے مذاکرات بھی شروع ہو گئے ہیں۔ قبائلی ذریعے نے بتایا کہ مقامی قبائل القاعدہ کی تحویل میں موجود فوجیوں کی جان بچانے اور ان کی رہائی کے لئے ثالثی کی کوشش کر رہے ہیں۔الحدیدہ سے قریب ہی ایب گورنری میں بھی القاعدہ کے اپنے حریف شیعہ گروپ انصاراللہ کے ساتھ جھڑپوں کے بعد ان کے کئی ٹھکانوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...