افغانستان صد ر اشرف غنی زئی کا اپنا قبائلی نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

 کابل(آن لائن) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنا قبائلی نام احمد زئی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام حکومتی اداروں اور میڈیا کو اپنا خاندانی نظام استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق ایوان صدر کے ترجمان فالق وحیدی نے بتایا تمام حکومتی اداروں کے انتظامی امور آفس کو خطوط جاری کئے گئے ہیں جن میںانہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صدر کے نام کے ساتھ سے احمد زئی ہٹا دیں اور صدر کا نام صرف اشرف غنی پڑھا لکھا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن