بیروت(آن لائن) شام میں داعش نے دوسرے گیس پلانٹ پر بھی قبضہ کرلیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق باغیوں نے سوشل میڈیا پر اٹھارہ تصاویر جاری کی ہیں جنمیںجہار گیس فیلڈ پر قبضے کے بعد انہیں جھنڈا لہراتے ہوئے اور جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق باغیوں نے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں اور ہتھیار بھی قبضے میں لئے ہیں واضح رہے کہ داعش باغیوں کا ایک ہفتے کے دوران دوسرے گیس پلانٹ پر قبضہ ہے ۔