میجر جنرل (ر) نیاز محمد خان چیئرمین ایف پی ایس سی مقرر، 6 ارکان کی بھی منظوری

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ)وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے میجر جنرل (ر) نیاز محمد خان خٹک کو فیڈرل پبلک سروس کمشن کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ریلیز کے مطابق صدر نے اخلاق احمد تارڑ اور منظر علی خان کی بطور ارکان فیڈرل پبلک سروس کمیشن تقرری کی بھی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سروس ٹربیونل کے ارکان کی تقرری کی منظوری دیدی ہے جن میں ڈاکٹر ریاض محمود (ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پنجاب) سلمان انصاری (ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سندھ) محمد جاوید اقبال ایڈووکیٹ (بلوچستان) ڈاکٹر نذیر سعید (سابق سیکرٹری اطلاعات) سید محمد حامد ریٹائرڈ سول سرونٹ شامل ہیں۔صدر ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر لیاقت علی شاہ ہمدانی کو کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...