ڈی جی ملٹری آپریشنر بھی جنرل راحیل شریف کیساتھ امریکہ جائیں گے

اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) بری فوج کے ڈائریکٹر جنرل برائے ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ امریکہ کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔ جنرل راحیل نے سولہ نومبر کو اس دورہ کیلئے رونہ ہونا ہے۔ اس دورہ سے استفادہ کرتے ہوئے ڈی جی ایم او کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی کی جاری جارحیت کے بارے میں امریکہ کی عسکری قیادت کو تفصیلات سے آگاہ کرنے کی کوششوں میں جنرل راحیل کی معاونت کریں گے تاہم یہ ان کے دورے کا اولین مقصد نہیں ہے۔مستند ذرائع کے مطابق پاکستان میں بری فوج کی قیادت تبدیل ہونے کے بعد یہ پہلی تعارفی ملاقاتیں ہوں گی۔ پاکستان اور امریکہ کے عسکری قائدین ان ملاقاتوں کے دوران نہ صرف ایک دوسرے سے بالمشافہ تفصیل کے ساتھ متعارف ہوں گے بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات، ان تعلقات و تعاون کو مزید تقویت دینے کے امکانات، افغانستان کی صورتحال سمیت خطہ میں سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔ اس ذریعہ کے مطابق پاکستان نے امریکہ کے ساتھ ہر فورم پر بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھایا ہے۔ امریکہ کو جنگ بندی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کرنا اس لئے بھی ضروری تھا کہ سب سے پہلے امریکہ کی خواہش پر ہی پاکستان نے مشرف کے عہد میں مشرقی سرحد سے صرف نظر کر کے مغربی سرحد پر ایک لاکھ سے زائد فوج متعین کی۔اس اعتبار سے امریکہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ جب تک پاک فوج مغربی سرحد پر شدت پسندوں کے خلاف مصروف عمل ہے تب تک امریکہ پاکستان کی مشرقی حد بندیوں پر حالات کو معمول پر رکھنے میں اپنا کردار بھی ادا کرے۔ ڈی جی ایم او میجر جنرل عامر ریاض کی مذکورہ دورہ میں جنرل راحیل کے ساتھ واشنگٹن میں موجودگی اس ضمن میں کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ بھارتی جارحیت کو امریکہ کے نوٹس میں لانے کیلئے پاکستان نے اس حد تک پرجوش کوششیں کی ہیں کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بھی حالیہ دورہ امریکہ کے موقع پر یہ معاملہ امریکی حکام کے سامنے رکھا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...