اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گذشتہ روز 9 محرم کو دھرنے سے خطاب نہیں کیا۔ وہ آج 10 محرم کو بھی خطاب نہیں کرینگے۔ کنٹینر سے اعلان کیا گیا کہ عمران خان دھرنے میں شرکت کریں گے لیکن خطاب نہیں ہو گا جبکہ کنٹینر سے قرآن پاک کی ترجمے کے ساتھ تلاوت جاری رہی۔