سانحہ واہگہ بارڈر میں جاں بحق خاتون اور بچی کے لواحقین کا میو ہسپتال میں ڈاکٹروں سے جھگڑا، نعشیں حوالے نہ کرنے پر احتجاج

لاہور (آئی این پی) میو ہسپتال میں سانحہ واہگہ بارڈر میں جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچی کے لواحقین کا ڈاکٹروں سے جھگڑا ہوگیا اور انہوں نے نعشیں حوالے نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو میو ہسپتال میں میتیں حوالے نہ کرنے پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا جس کے بعد واہگہ بارڈر دھماکہ میں جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچی کی میتیں بغیر پوسٹ مارٹم کے ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ احتجاج کے باعث واہگہ بارڈر دھماکہ میں جاں بحق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے شہزاد کی میت بھی بغیر پوسٹ مارٹم کے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...