کیپٹن شمائلہ نے 2009ء میں میڈیکل کور جوائن کی، شوہر بھانجی 2 بچے بھی واہگہ دھماکے کی بھینٹ چڑھ گئے

لاہور/ڈی آئی خان (این این آئی) واہگہ بارڈر کے قریب ہونیوالے خود کش دھماکے میں ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک آشیانہ بھی اجڑ گیا، جاں بحق ہونے والوں میں کیپٹن شمائلہ ان کے شوہر، دو بچے اور بھانجی شامل ہیں۔ کیپٹن شمائلہ نند سے ملنے لاہور گئی تھیں۔ شوہر ندیم، چار سالہ ہانیہ، چھ ماہ کی عنایا اور چودہ سال کی بھانجی رمشا کے ہمراہ واہگہ بارڈر پریڈ دیکھنے گئیں لیکن واپس نہیں لوٹیں۔ کیپٹن شمائلہ کی پانچ سال پہلے شادی ہوئی۔ 2004ء میں کمیشن کا امتحان پاس کیا اور 2009ء میں پاک آرمی میڈیکل کور کو جوائن کیا۔ تین ماہ پہلے کیپٹن کے عہدے پر ترقی پائی اور سی ایم ایچ راولپنڈی میں تعینات تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...