لاہور (اے پی اے) واہگہ بارڈر کے قریب خودکش حملے کے بعد سکیورٹی سخت کرتے ہوئے 3 روز کیلئے بھارت کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز واہگہ بارڈر پر پرچم لہرانے کی تقریب کے بعد ہونے والے خودکش حملے کے بعد بارڈر پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور رینجرز کے جوان تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ بھارت کے ساتھ ہونے والی تجارتی سرگرمیاں بھی 3 روز کیلئے معطل کر دی گئی ہیں۔