لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جنرل ہسپتال میں زیر علاج واہگہ دھماکے میں زخمی افراد اور ان کے اہلخانہ سے گفتگو کے دوران افسوسناک واقعہ کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں۔ وزیراعلیٰ نے زخمی افراد کو دلاسہ دیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ دل گرفتہ دکھائی دئیے اور ان کے چہرے پر دکھ کے تاثرات تھے۔ وزیراعلیٰ نے زخمی بچوں سے خصوصی شفقت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پیار کیا۔