مانہ احمدانی (نامہ نگار) واہگہ بارڈر پر خودکش حملے میں جنوبی پنجاب ڈیرہ غازیخان مانہ احمدانی کی 16 سالہ رمشا فاروق 3 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تیسرے نمبر پر تھی۔ میٹرک میں فسٹ نمبروں کے بعد رمشا اپنے والد فاروق کے ساتھ گذشتہ تین سال سے لاہور میں رہائش پذیر تھی اور فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی۔ رمشا کی جائے پیدائش مانہ احمدانی ہے۔ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کیلئے رمشا فاروق ہرگز تیار نہ تھی بلکہ کمپیوٹر پر مصروف تھی کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے آنیوالی خالہ کیپٹن نیوی (ٹیچرس) نے اصرار کیا کہ رمشا تم ساتھ ضرور چلو۔ موت سے چند لمحے قبل والدہ سے فون پر پرچم تقریب کے اختتام اور غیر معمولی رش کا ذکر کرتی رہی۔