پشاور (آن لائن) جمعیت علماء اسلام (ف )شعبہ خواتین خیبر پی کے کا اجلاس نعیمہ کشور خان ایم این اے کی زیر صدارت ہوا جسمیں شاہدہ اختر علی ایم این اے، رومانہ جلیل جان ایم پی اے، عظمیٰ خان ایم پی اے، نجمی شاہین ایم پی اے، اور نامزد عہدیداروں نے شرکت کی، اجلاس میں عمران خان اور شیرین مزرای کی طرف سے مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہتک آمیز زبان استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا نعیم کشور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان تمام خواتین کااحترام کرتے ہیں وہ خواتین کے عزت وقار کی جنگ لڑرہے ہیں جبکہ عمران خان اسلام آباد کی سٹرکوں پر انہیں بلا کر بے عزت کرنے پر تلے ہیں انہوں نے کہا کہ عورت کو شو پیس کے چور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، عورت ماں، بہن، بیٹی ہے جو دنیا کہ ہر طبقات کیلئے قابل احترام ہے، اجلاس میں متنبہ کیا گیا کہ شیرین مزاری تحریک انصاف کی گلو بٹ نہ بنیں، وہ دھمکیوں سے جمعیت علماء اسلام کو مرعوب نہیں کرسکتیں، جمعیت سے وابستہ لاکھوں خواتین عمران اور شیرین مزاری کے خلاف ایک کال پر میدان میں نکل کر مغربی ایجنٹوں کے عزائم خاک میں ملادینگی۔ اجلاس میں کوئٹہ بم دھماکہ اور مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے مرکزی اور بلوچستان کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سازش کے پس پردہ عزائم کو قوم سے سامنے پیش کیا جائے۔