کراچی (سٹاف رپورٹر) حکومت نے اپنے دور اقتدار میں اوسطا ہر ہفتے 30 ارب 82 کروڑ روپے کا قرض لیا ہے، جون 2013ء سے ستمبر 2014ء کے اختتام تک ہر ہفتے اوسطا 24 ارب 24 کروڑ روپے اندرونی ذرائع سے جبکہ 6 ارب 58 کروڑ روپے بیرونی ذرائع سے قرض لیا گیا ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے گزشتہ 65 ہفتوں میں مجموعی طور پر 20 کھرب 3 ارب 60 کروڑ روپے کے قرضے لئے ان میں سے 15 کھرب 75 ارب 50 کروڑ روپے اندرونی ذرائع سے لئے گئے جبکہ 428 ارب 10 کروڑ روپے کے غیر ملکی قرضے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی قرضوں میں سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 214 ارب 90 کروڑ روپے قرض لیا گیا جبکہ 17 کھرب 88 ارب 70 کروڑ روپے کے قرضے گزشتہ مالی سال کے 12 ماہ میں لئے گئے تھے۔
جون 13، سے ستمبر 2014ء اوسطاً ہر ہفتے 30 ارب 32 کروڑ روپے قرض لیا گیا
Nov 04, 2014