کھلنا (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پہلی اننگز میں کھیل کے اختتام تک 3وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنا لیے۔ پنیانگرا نے 2 جبکہ چیگمبورا نے ایک وکٹ حاصل کی، چٹارا، منتنگوے، والر اور سکندر رضا وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔