قائداعظم ٹرافی گولڈ کپ کے پانچویں مرحلے کا آغاز 6 نومبر سے ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائداعظم ٹرافی گولڈ کپ کے پانچویں مرحلے کا آغاز 6 نومبر سے ہو گا۔
گولڈ کپ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اسلام آباد لیپرڈز اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان میچ ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ راولپنڈی ریمز اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ کراچی ڈولفنز اور نیشنل بینک آف پاکستان کی ٹیمیں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں نبرد آزما ہوں گی جبکہ پشاور پینتھرز اور زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی ٹیمیں ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ملتان ٹائیگرز اور یو بی ایل کی ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی جبکہ لاہور لائنز اور پورٹ قاسم کی ٹیموں کے درمیان میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...