ملتان:12 روز قبل مبینہ زیادتی میں ناکامی پر جلائی جانے والی سونیا دم توڑ گئی

ملتان (صباح نیوز + آئی این پی) ملتان میں 12 روز قبل مبینہ زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر جلائی جانے والی لڑکی نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔ ملتان کی نواحی بستی ملوک میں 23 اکتوبر کو 20 سالہ لڑکی سونیا سے زیادتی کی کوشش کرنے والے نوجوان لطیف نے ناکامی پر سونیا پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی تھی جس پر سونیا کا جسم 50 فیصد سے زائد جھلس گیا تھا ۔ سونیا 12 روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد منگل کو ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔ دوسری جانب تھانہ بستی ملوک کی پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس کے بعد ملزم لطیف کو گرفتار تو کر لیا تھا لیکن مزید کارروائی کے بجائے اس واقعے کو خودکشی قرار دینے پر تلی ہوئی ہے ۔ سونیا کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس بجائے تعاون کرنے کے اس قتل کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ وہ صلح کرنے کیلئے دباؤبھی ڈال رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...