انسانی حقوق کونسل میں رکنیت کی ناامی وزیر اعظم نے وزارت خارجہ کو انکوائری کا حکم دے دیا

Nov 04, 2015

اسلام آباد (آن لائن) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی رکنیت حاصل کرنے میں ناکامی کا وزیر اعظم نواز شریف نے نوٹس لے لیا اور وزارت خارجہ کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔پاکستان کو موجودہ مدت مذکورہ کونسل میں 31 دسمبر کو پوری ہو رہی ہے اور 47 رکنی کونسل میں دوبارہ رکنیت کا خواہاں تھا ۔ پاکستان 193 رکنی جنرل اسمبلی سے 105 ووٹ حاصل کر سکا اور دوبارہ انتخاب میں ناکام رہا۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ جتنا جلد ممکن ہو سکے تحقیقات مکمل کرکے ان کے آفس رپورٹ کی جائے۔

مزیدخبریں