اٹک (آن لائن) 7کروڑ روپے مالیت کی منشیات خیبر پی کے سے پنجاب سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بین الا قوامی ڈرگ مافیا کا کارندہ رنگے ہاتھوںگرفتار کرلیا گیا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد ایاز سلیم رانا کو مخبر نے اطلاع دی کہ بس کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کی جائے گی جس پر پولیس نے دوران چیکنگ جی ٹی روڈ پر پشاور کی جانب سے آنے والی بس میں سوا ر اکبر علی کو مشکوک جان کر اس کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے اعلیٰ کوالٹی کی 7کلو ہیروئین برآمد ہوئی جس کی مالیت بین الاقوامی ما ر کیٹ میں 7کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ملزم کو گر فتا ر کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اٹک: 7 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن خیبر پی کے سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
Nov 04, 2015