اسلام آباد(خبر نگار خصو صی ) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ملک میں چینی باشندوں کی سکیورٹی کو ہرممکن یقینی بنایا جائے گا وہ بلاخطروخوف کام کریں،حکومت چینی باشندوںکا ہر طرح سے خیال رکھے گی، چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کرتے ہیں گزشتہ روز وزیر داخلہ چودھری نثار سے چینی سفیر سن ویڈنگ نے ملاقات کی جس میں پاک چائنہ تعلقات، اقتصادی راہداری منصوبوں میں پیش رفت،دہشت گردی کے خلا ف جنگ اور خطے کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیرداخلہ نے چینی باشندوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی، سن ویڈونگ نے چینی باشندے کی بازیابی پر وزیرداخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ چودھری نثار نے کہا حکومت چینی باشندوںکا ہر طرح سے خیال رکھے گی۔ چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری پرشکریہ ادا کرتے ہیں۔ملاقات میں پاک چائنہ تعلقات، اقتصادی راہداری میں پیشرفت،دہشت گردی کے خلا ف جنگ اور خطے کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق بھی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
چینی باشندے بلاخوف کام کریں، سکیورٹی یقینی بنائی جائیگی: نثار
Nov 04, 2015