لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بنک کے ایک کروڑ 30 لاکھ نادہندگی کیس میں ملک سے فرار ملزم شوکت نعیم وڑائچ کی گرفتاری کے لئے درخواست پر چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹھارہ نومبر کو جواب طلب کر لیا۔ جسٹس محمود مقبول باجوہ اور مسز جسٹس ارم سجاد گل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے الائیڈ بنک کی درخواست پر سماعت کی۔