نادہندگی کیس‘ ہائیکورٹ نے نیب کو کارروائی سے روک دیا

Nov 04, 2015

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے قرض نادہندگی کے مقدمات کا ٹرائل احتساب عدالت کے بجائے بنکنگ عدالت میں چلانے کی درخواستوں پر نیب کو درخواست گزاروں کے خلاف غیر قانونی کارروائی سے روکتے ہوئے درخواستوں کو مزید سماعت کے لئے فل بنچ کے روبرو پیش کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ دو رکنی بنچ نے ارشاد احمد اور محمد اظہر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

مزیدخبریں