کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم شکایات ازالہ کمیٹی کے فعال نہ ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی ادارے کے اعتراض پر سینیٹر فروغ نسیم کا نام نکالا گیا۔ سکیورٹی ادارے نے کمیٹی کی قانونی و آئینی حیثیت پر بھی اعتراض کیا۔ دو سیاسی جماعتوں کے معاہدے سے بننے والی کمیٹی کی قانونی حیثیت کا تعین بہت ضروری ہے۔ ادارے کا مؤقف تھا کہ فروغ نسیم ایک کیس میں ملزم ہیں۔ کمیٹی میں ہم کیسے پیش ہونگے؟ کمیٹی میں اصل نام بیرسٹر شریف کا تھا جسے آخری وقت نکالا گیا۔ نیا نام ایم کیو ایم حکومت کو دے گی تاکہ کمیٹی مکمل ہو سکے۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود کمیٹی کا افتتاحی اجلاس آج تک نہیں ہو سکا۔