بلامقابلہ انتخاب کیخلاف درخواست ہائیکورٹ نے خواجہ حسان کے سرکاری عہدوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ احمد حسان کے کاغذات نامزدگی اور بلامقابلہ چیئرمین یونین کونسل کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے خلاف دائر درخواست پر کیس کی مزید سماعت کل 5 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے وکلا سے وہ تمام ریکارڈ طلب کرلیا جس سے معلوم ہوسکے خواجہ حسان کن کن سرکاری عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ خواجہ حسان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے وقت اعتراضات داخل نہیں کئے گئے اس لئے یہ درخواست قابل سماعت نہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ قواعد کے تحت اعتراضات پر ریٹرننگ افسر کو سمری کارروائی کرنی ہوتی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت سرکاری عہدے پر فائز رہنے والا کوئی عہدے دار دو برس تک انتخاب نہیں لڑسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...