لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور میں نابینا افراد ایک بار پھر مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، لاہور پریس کلب کے باہر نابینا افراد نے ملازمتوں کے حصول اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو تاحال مستقل نہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا وزیر قانون پنجاب رانا ثنا نے تین ماہ میں مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر اب تک ان کا کوئی مطالبہ پورا نہیں ہوسکا۔ حکومت نے بہت مذاق اڑایا، اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پنجاب بھر کے نابینا افراد لاہور کی سڑکوں پر ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن اور ای ڈی او نے موقع پر پہنچ کر مطالبات حل ہونے کی یقین دہانی کرائی جس پر وہ منتشر ہوگئے۔
مطالبات پورے نہ ہونے پر نابینا افراد ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے
Nov 04, 2015