انتخابی اصلاحات، ذیلی کمیٹی نے پوسٹل بیلٹ، وائس ووٹنگ کے دوبارہ تجربے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین زاہد حامد کی زیرصدارت انتخابی اصلاحات کی ذیلی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد زاہد حامد نے صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ ذیلی کمیٹی نے پوسٹل بیلٹ، وائس ووٹنگ کا دوبارہ آزمائشی تجربہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ پوسٹل بیلٹ، وائس ووٹنگ کا موازنہ کرکے دو ہفتے میں کمیٹی کو رپورٹ دی جائے گی۔ سیکرٹری الیکشن کمشن اس عمل کی خود نگرانی کریں گے۔ ذیلی کمیٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیو میٹرک کو تکنیکی طور پر موزوں قرار دیا۔ بائیو میٹرک مشین کا تفصیلی جائزہ چیئرمین نادرا کے ذمے لگایا گیا ہے۔ چیئرمین نادرا ووٹرز کی شناخت ظاہر نہ ہونے سے متعلق تکنیکی حل پیش کریں گے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی قیمت 5 سو ڈالر ہے اور تین لاکھ مشینیں درکار ہونگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...