غزل گائیک غلام علی نےبھارت میں مزید شوز کرنے سے انکار کردیا

بھارتی دہشت گرد تنظیم ”شیو سینا“کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی کے نامور غزل گائیک غلام علی کے دہلی اور لکھنومیں ہونے والے کنسرٹس منسوخ کردئیے گئے ہیں، شیوسینا کے رویے سے تنگ آکر استاد غلام علی نے تاحیات بھارت نہ جانے کا اعلان بھی کیا ہے، استاد غلام علی کاکہناہے کہ جب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام معاملات ٹھیک نہیں ہو جاتے وہ بھارت میں پرفارم نہیں کریں گے، استاد غلام علی کا نو اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والا کنسرٹ بھی شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا جس کے بعد عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال نے انہیں دہلی میں شو کرنے کی دعوت دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن