راولپنڈی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما رکن اسمبلی ملک اعتبار خان اور انٹی نارٹیکس فورس کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی انعام الحق نے وائس چیئرمین نیشنل بنک آف پاکستان راجہ عبدالر¶ف کے والد راجہ اسلم کی وفات پر ڈھوک للیال تعزیت کی۔ اس موقع پر ملک اعتبار خان نے راجہ عبدالر¶ف سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انسانی ہمدردی کا جذبہ رکھتے تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کو اﷲ پاک جنت الفردوس میں اعلیٍٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔