راولپنڈی ( نےوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءاورسابق نائب تحصیل ناظم سجادخان نے مریم اورنگ زیب کووزیرمملکت اطلاعات ونشریات کاحلف اٹھانے پرمبارک باددی ہے اوراپنے بیان میںکہاہے کہ مریم اورنگ زیب نے انتہائی کم مدت میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کی بدولت اس اہم ترین عہدے تک ترقی کی ہے اس سے قبل انہوں نے وزارت داخلہ میں پارلیمانی سیکرٹری کی حیثیت سے بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے اسی بہترین کارکردگی کی بناپرمریم اورنگ زیب کومیاں نوازشریف نے یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے ہم تمام مسلم لیگی یہ دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق دے کیونکہ مریم کی کامیابی ہم راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے تمام مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی کامیابی ہوگی ہم اس خوشی کے موقع پرانہیں اوران کی والدہ ایم این اے بیگم طاہرہ اورنگ زیب اوران کی خالہ سینیٹرنجمہ حمیدکوبھی مبارک بادپیش کرتے ہیں۔